پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرے لیڈی ڈیانا کے ساتھ قریبی تعلقات تھے ،مشہور سابق کھلاڑی نے اعتراف کرلیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)سربیا کے سابق ٹینس سٹار سلوبوڈن زیوجینووک نے ایک مقامی نیوز پیپر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے آنجہانی لیڈی ڈیانا کے ساتھ بہت قریبی تعلقات تھے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ یہ تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب ان کی 1987ء کے ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوران شہزادی ڈیانا کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہو گئے تھے۔ 52 سالہ سلوبوڈن زیوجینووک نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ان کی ذوریکا نامی خاتون سے منگنی ہو چکی تھی اور شہزادی ڈیانا بھی شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار رہی تھیں۔ سلوبوڈن زیوجینووک نے کہا کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کیلئے اس کے دل میں بہت عزت واحترام ہے اس لئے وہ اس قریبی تعلق کی تفصیلات بیان نہیں کر سکتا تاہم اس بات کی ضرور تصدیق کر سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔سابق ٹینس سٹار نے کہا کہ میں اس قریبی تعلقات کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ شہزادی ڈیانا اب ہم میں موجود نہیں ہیں۔ میں صرف اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہی بہت بڑی بات ہے کہ وہ ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوران نہ صرف میرا میچ دیکھنے آئیں بلکہ مجھے سپورٹ بھی کیا۔ سربیا کے مقامی اخبار کے مطابق لیڈی ڈیانا اور سابق ٹینس سٹار کے درمیان پہلی ملاقات 1987ء کے ومبلڈن ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل ہوئی تھی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…