ممبئی(نیوز ڈیسک) بولی ووڈ ڈریم گرل ہیمامالنی کی جانب سے حال ہی میں دیپکا کے نام سماجی روابط کی سائٹ ٹویٹر پر منگنی کی مبارک باد کا پیغام بھیجا گیا۔تاہم لیجنڈری اداکارہ کا یہ پیغام دپیکا پڈوکون کے لیے درد سر بن گیا۔دنیا میں لاکھوں لوگ ملتے جلتے ناموں سے موجود ہیں لیکن مصیبت میں صرف وہی انسان مبتلا ہوتا ہے جسے کوئی پہچانتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ دیپکا پڈوکون کو بھی ہیما مالنی کے پیغام کی وجہ سے ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیما مالنی کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دپیکا نامی مداح کو منگنی کی مبارکباد دی گئی۔ پس ہیما مالنی کے پیغام کا سماجی روابط کی سائٹ پر پبلش ہونے کی دیر تھی کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی منگنی کی خبر پھیل گئی اور ان کو منگنی کی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ بعداز ہیما مالنی کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرکے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دپیکا نامی اپنی مداح کی منگنی کی تصدیق کی