اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ہیلی کا پٹر خو فنا ک حا دثے کا شکا ر 13افراد ہلا ک

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برگن(نیوز ڈیسک )ناروے میں حکام کا کہنا ہے کہ برگن شہر کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔برگن کے مغرب میں حادثے کا شکار ہونے والے اس ہیلی کاپٹر میں ناروے کے 11 شہری، ایک برطانوی اور اطالوی شہری سوار تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا اور اب تک 11 لاشیں ملی چکی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر دو کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔حادثے کے بعد ناروے کے شہری ہوا بازی کے ادارے نے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ماڈل کے دوسرے ہیلی کاپٹروں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی ہے۔حادثے کے بعد سپر پوما ہیلی کاپٹروں کا استعمال روک دیا گیا ہے۔ہیلی کاپٹر یورکاپٹر ای سی سپر پوما ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔حکام نے ناروے کے وی جی اخبار کو بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی سروس گذشتہ برس دو بار ملتوی کی گئی۔ہیلی کاپٹر گلفیکس میں واقع تیل کی تنصیبات سے برگن جا رہا تھا۔تیل کی کمپنی سٹٹ آئل کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ان کے ملازم تھے۔واقعے کے بعد سٹٹ آئل اور برطانوی کمپنی بی پی نے سپر پوما ہیلی کاپٹروں کا استعمال روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…