لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی فلم ’’ ماہمیر‘‘ 6مئی سے سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم میں ایمان علی کے ساتھ صنم سعید ، فہد مصطفی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد ہیں ۔ فلم کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ فلم ایک منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے جو لالی ووڈ کی ایک بہترین اور معیاری فلم ثابت ہوگی جبکہ ایمان علی بھی اپنی اس فلم کی کامیابی کے لئے کافی پر امید ہیں ۔ ایمان علی کی طویل عرصے کے بعد کوئی فلم ریلیز ہو رہی ہے ۔