نئی دہلی(نیوزڈیسک)) بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھارتی وزرا ء نے سر جوڑ لئے،چند سال مسلمانوں کی شرح آبادی کا تناسب یہی رہا تو مسلم اقلیت ایک نئے پاکستان کو جنم دے گی ۔جریدے کے مطابق مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنگھ پریوار کے بعد بھارتی وزیر گریراج سنگھ نے مسلم خاندان کیلئے دو بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ہندوو خاندانوں کی شرح آبادی بہت کم ہے اگر مسلمانوں کی آبادی کو چند سالوں میں کنٹرول نہ کیا گیا تو بھارت میں ایک اور پاکستان بن کر رہے گا ۔