کیلی فورنیا (نیوزڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کمسن لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا ٗ لڑکی نے ری پبلکن امیدوار کے خلاف کیلی فورنیا کی عدالت میں ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔امریکی ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر لڑکی نے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ لڑکی نے کیلی فورنیا کی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 10کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے 1994میں اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر رقم دینے اور ماڈلنگ کی لالچ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی زیادتی سے متعلق راز افشا کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکی بھی تھی۔ تاہم امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو سراسر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

























