جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شام کو امریکی فوج کا قبرستان بنا دیں گے،ایران

datetime 29  اپریل‬‮  2016 |

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے شام میں مزید فوجی بھجوانے کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے محاذ کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، جس طرح امریکیوں کو افغانستان اور عراق کے محاذوں پر ناک رگڑنے پر مجبور کیا گیا، اسی طرح شام میں بھی شرمناک شکست امریکیوں کا مقدر ہوگی۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی نے بلدیاتی کونسلوں کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اور عراق کے محاذوں پر شکست کے باوجود امریکی تکبر اب انہیں شام میں ایک نئی شکست کی طرف کھینچ کر لا رہا ہے، امریکیوں کو شام میں بھی بدترین شکست سے دوچار کریں گے۔خیال رہے کہ ایرانی صدر کی جانب سے امریکا کی فوجی مداخلت پر تنقید ایک ایسے وقت میں کی گئی جب تہران سر تا پا شام کے محاذ جنگ میں اتر چکا ہے۔ ایران کی شام میں عسکری موجودگی کو کئی سال بیت چکے ہیں۔ ایران کی طاقت ور فورس پاسداران انقلاب اور اس کی ذیلی ملیشیاں کی بڑی تعداد شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں سرگرم عمل ہیں۔ ایرانی حکومت نے دمشق کی کٹھ پتلی حکومت کو مالی اور لاجسٹک مدد کے ساتھ ایلیٹ فورس کے ذریعے بھی معاونت کرہی ہے۔قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے عرب و افریقی امور حسین امیر عبداللھیان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تہران کی جانب سے شام کے صدر بشارالاسد کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں ایران کی موجودگی تہران کے قومی مفادات کے تحفظ کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…