لاہور(نیوز ڈیسک ) ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ۔وکیل محبوب عالم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکردہ درخواست کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل صائم چوہدری نے اعتراض اٹھایا کہ سنسر بورڈ نے فلم کی نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کررکھا ہے اس لیے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں۔ وکیل نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ وفاقی حکومت کے پاس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فلم مالک اسلام اور ملکی خودمختاری کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن سے متعلق سبق آموز کہانی ہے ۔ اس لئے نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو 17 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مالک فلم پر پا بند ی لگا نا وفا قی حکو مت کو مہنگا پڑگیا نو ٹس جا ری
29
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں