پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے جنسی جرائم میں ملوث افراد کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارت کے ایک وزیر کے مطابق حکومت جنسی جرائم میں ملوث افراد کا رجسٹر شائع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے،مختلف وزارتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہدایات تیار کی جا رہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بات داخلہ امور کی جونیئر وزیر کرن رجیجو کے حوالے سے بتائی گئی ہے ۔یہ اقدام تین سال سے زیادہ عرصہ پہلے دہلی میں ایک طالبہ کے ریپ اور قتل کے واقعے کے بعد جنسی تشدد کے خلاف اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کے وسیع تر مطالبات کے بعد کیا جا رہا ہے۔اس واقعے کے بعد ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد ریپ کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ تاہم اس کے باوجود ملک میں عورتوں اور بچوں کے خلاف پرتشدد جنسی حملے ہوتے رہتے ہیں۔مجوزہ رجسٹر میں جنسی مجرموں کے متعلق مختلف قسم کی تفصیل ہو گی جس میں ان کے نام، پتے، ٹیلیفون نمبر اور حالیہ تصویر شامل ہیں۔ان جرائم میں کسی کا غلط نیت سے پیچھا کرنا اور شہوت نظری بھی شامل ہے۔وزارتِ داخلہ کی ایک اور جونیئر وزیر بارتھی بھائی چوہدری نے کہا کہ اس سے دوبارہ جنسی جرم کے بارے میں سوچنے والوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہو گا اور عوام کو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ ابھی ابتدائی شکل میں ہے اور اسے عوامی مشاورت کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…