جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

کس ملک کی کرنسی نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا؟جانئے

datetime 29  اپریل‬‮  2016 |

ولنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیانیوزی لینڈ کا ایوارڈ جیتنے والے اس 5 ڈالر کے نوٹ کا رنگ اورنج اور براؤن ہے جس کے سامنے کی طرف قومی ہیرو کوہ پیما سر ایمنڈ ہیلری کی تصویر پرنٹ کی گئی ٗ پیچھے کی طرف ایک پینگوئن کی تصویر ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد انٹرنیشنل بینک نوٹ سوسائٹی نے کیا اور نیوزی لینڈ کے نوٹ کو ایوارڈ بھی انہی کی طرف سے دیا گیا ٗایوارڈ جیتنے پر ڈپٹی گورنر ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے بتایا کہ 5 ڈالر کے نوٹ کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی ان کے لیے خصوصی تحفہ ہے ٗاس نئے نوٹ میں سیکورٹی، ملک کی تاریخ اور ثقافت کو نمایاں کیا گیا ٗعالمی نوٹوں کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے 5 نوٹوں کو شامل کیا گیا اور یہ سب کے سب 2015 میں جاری ہوئے تھے۔ ان میں سویڈن کا 20 کرونا، روس کا 100 روبل، قازقستان کا 20000 ٹینج نوٹ اور اسکاٹ لینڈ کا 5 ڈالر نوٹ شامل تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…