اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا نیا فیصلہ ، خواتین کے مکمل برقع اوڑھنے پر پابندی

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیہ (نیوز ڈیسک)بلغاریہ کے وسطی قصبے پزاردڑیک میں مکمل حجاب اوڑھنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔مقامی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قصبے کی آبادیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بلقانی ریاست میں خواتین پر مکمل برقع اوڑھنے پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی پابندی ہے اور قریباً ستر ہزار آبادی والے اس قصبے میں تمام سیاسی گروپوں سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔اس قصبے میں مسلم روما خواتین میں مکمل برقع اوڑھنے کا رجحان عام ہوتا جارہا تھا۔مئیر ٹوڈور پوپوف نے قومی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پزاردڑیک برقعوں کا قصبہ بنتا جارہا ہے،یہ سن سن کر میرے کان پک گئے تھے۔ہم بلند آہنگ آواز میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ایسے نہیں ہیں بلکہ یہ ذمے دار لوگوں کا قصبہ ہے اور ہمیں دوسری کامیابیوں سے جوڑا جائے۔مسلمان بلغاریہ کی کل 72 لاکھ آبادی کا 12 فی صد ہیں۔ان میں زیادہ تر یہاں صدیوں سے آباد ترک نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کی خواتین میں چہرے کا پردہ یا مکمل برقع عام نہیں ہے۔مئیر پوپوف کا کہنا تھا کہ برقع اوڑھنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر جرمانہ عاید کیا جائے گا۔پولیس کا موقف ہے کہ برقع والی خواتین کی فوری شناخت میں مشکل ہوتی ہے کیونکہ ان کی صرف آنکھیں ہی نظر آتی ہیں۔روما اقلیت سے تعلق رکھنے والے مسلمان قدامت پسندی پر عمل پیرا ہیں اور ان کی خواتین نے حالیہ برسوں کے دوران مکمل برقع اوڑھنا شروع کردیا ہے۔اس پر پزاردڑیک کے قوم پرستوں اور دوسرے مکینوں نے اپنے مخالفانہ ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…