اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے فلم مالک کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی، سرٹیفکیٹ منسوخ کرکے سنیما گھر مالکان کو آگاہ کردیا۔وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اردو فیچر فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی، سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔سنسر بورڈ کے مطابق عوامی شکایات کے باعث فلم مالک کی نمائش روکی گئی، فلم میں عوامی نمائندوں کی تضحیک اور پختون عوام کے حوالے سے ہتک آمیز جملوں کی شکایات ملی تھیں، حکومتی فیصلے سے سنیما گھر مالکان کو آگاہ کردیا گیا۔
فلم پر پابندی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور رائٹر عاشر عظیم نے کہا کہ حقیقی پیغام سے توجہ ہٹانے کیلئے جان بوجھ کر ’’مالک‘‘ کو سیاسی اور لسانی رنگ دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر کو اس معاملے میں ملوث کرنا بھی اصل مسئلے پر پردہ ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم ” مالک” کی ملک بھر میں پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق پابندی انیس سو انناسی کے موشن پکچرز آرڈیننس کی شق نو کے تحت لگائی گئی۔فلم کو اسی سال سینسر سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا تھا۔فلم مالک پر پہلے سندھ حکومت نے پابندی کا اعلان کیا تاہم اسے اگلے ہی روز واپس لے لیا۔اس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
“”فلم مالک پر کس کے کہنے پر پا بندی لگا ئی گئی ؟ پتہ چل گیا
28
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں