لاہور (نیو زڈیسک)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز سے پاکستان ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ انٹر ٹینمنٹ کی چےئرپرسن عتیقہ اوڈھو نے پاکستان فلم انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد پاکستانی ٹی وی اور فلم برادری کو در پیش مسائل اورمیڈیا انڈسٹری سے وابسطہ لوگوں کے لئے سارک ممالک خصوصی طور پر انڈیا اور پاکستان فلم اور ٹی سیکٹر میں دستیاب مواقعوں بارے آگاہی مہم اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر میاں رحمان عزیز نے کہاکہ مضبوط فلم اور میڈیا پالیسی متعلق قانون سازی بہت اہم ہے،قانون سازی سے پاکستان فلمی انڈسٹری کو مدد ملے گی۔سارک ممالک خصوصی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی برادری کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔عتیقہ اوڈھو نے کہاکہ بھارتی حکومت پاکستانی سینما گھروں میں ٹیکس اور ڈیوٹی فری انڈین فلم کی ریلیز کی اجازت دے رہا ہے ،مقامی فلم انڈسٹری کے تحفظ کیلئے پاکستانی حکومت کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔