منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

8ہزار سے زائد مکانات خطرے میں، مظفر آباد میں قدرتی آفت نے تباہی مچا دی

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

مظفرآباد(نیوزڈیسک)ڈنہ سہوتر میں لینڈ سلائیڈنگ مزید علاقوں تک پھیل گیا۔ 8ہزار سے زائد مکانات خطرے کی لپیٹ میں۔ متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور اشیاءخوردونوش کی شدید قلت ڈنہ لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کے نام پر امدادی دوکانیں کھولی گئیں متاثرین نظر انداز نوسرباز متحرک۔ تفصیلات کے مطابق ڈنہ سہوتر لینڈ سلائیڈنگ جہاں 200سے زاید خاندان متاثر ہوئے وہاں کروڑوں روپے کی اراضی جن پر سالانہ لاکھوں روپے کے پھل دار فروٹ کی پیداوار ہوتی تھی تباہ ہوگئی۔ جبکہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے 6ہزار وفاقی حکومت کی جانب سے5لاکھ فی کس متاثرین کو چیک تقسیم ہوئے جن میں صرف 120خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ 80خاندان نظرانداز ۔دیے جانے والی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔دوسری جانب ڈنہ سہوتر میں آنے والی لینڈ سلائیڈنگ مزید علاقوں تک پھیل گئی جس میں 8ہزار خاندانوں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ حکومت آزاد کشمیر کی بے بسی متاثرہ علاقوں سے منہ موڑ لیا۔ جبکہ متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے مختلف نوسرباز این جی اوز نے متاثرین کے نام پر اکھٹی کی جانے والے امداد کے لے مختلف شہروں میں اپنی اپنی دوکانیں کھول رکھی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا جو سوالیہ نشان ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی فی خاندان 5 لاکھ روپے اونٹ کے منہ میںزیرہ کے برابر ہے متاثرین کا مطالبہ ہے کہ وہ متاثرین کو اراضی اور نقصانات کا برابر معاضہ دیں جبکہ بعض ایسے خاندان ہیں جن کو سینکڑوں اراضی اور لاکھوں روپے کے مکانات لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہوئے ان کو سروے کے مطابق جو نقصانات ہوئے ہیں معاوضہ دیا جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…