پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور سے اغوا کی گئی لیڈی ٹریفک وارڈن بیہوشی کی حالت میں مل گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور میں دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا کی گئی لیڈی ٹریفک وارڈن کو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، مقامی افراد نے ریسکیو کی مدد سے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال داخل کروا دیا۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی افرا سعید نامی لیڈی وارڈن کو دو روز قبل شمالی چھاو¿نی کے علاقے میں ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔ بدھ کی صبح افرا کو رنگ روڈ کے علاقے کرول گھاٹی میں بے ہوشی کی حالت میں کار سوار پھینک کر فرار ہو گئے۔مقامی افراد نے ریسکیو کی مدد سے افرا کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکڑوں کے مطابق افرا کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس افرا کا بیان ریکارڈ کرنے ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹروں نے وارڈن کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق افرا کا خاوند کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا اور اس کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے افرا کی بہن کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کے دیور کو حراست میں لیا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…