کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان مخالف فلم بنانے والے بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ کبیر خان کراچی کے جس نجی ہوٹل میں قیام کر رہے ہیں اس کے باہر شہریوں نے ان کیخلاف مظاہرہ کیا ہے اور شدید نعرہ بازی کی ہے۔ واضح رہے کہ کبیر خان نے پاکستان مخالف فلم پینتھم بنائی تھی۔ خبریں ہیں کہ بھارتی فلموں کے معروف ہدایتکار کبیر خان دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ کبیر خان کی آمد کا مقصد دو روزہ کانفرنس میں شرکت کرنا ہے۔