اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

صدرممنون حسین تقریب میں پہنچتے ہی ششدر،حکومت کو سبکی کاسامنا،تحقیقات کاحکم دیدیاگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ میں قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب میں صدر ممنون حسین کے پہنچتے ہی گو نواز گو کے نعرے لگنے سے حکومت کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ایوان صدر نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اہم اداروں نے تفصیلات اکھٹی کرلیں،پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران کو نوکریوں کے لالے پڑ گئے ، سیاسی اثرو رسوخ استعمال کیا جانے لگا اسکے علاوہ قائد اعظم گیمز کی آج (بدھ کو ) اختتامی تقریب میں بھی حکومت مخالف نعروں سے بچنے کیلئے وزارت بین ا لصوبائی رابطہ اورپاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران کے صلاح مشورہ کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے موقع پر صدر مملکت جیسے ہی اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو پورا اسٹیڈیم گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد کی موجودگی میں نعروں نے صدر مملکت کی سکیورٹی سمیت دیگر اداروں کوبھی پریشان کردیاذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکرٹری محمد علی گردیزی نے پانامہ لیکس کے بعد کی سیاسی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی وزیر بین الصوبائی ریاض پیزادہ رابطہ کو مشورہ دیا تھا کہ قائداعظم گیمز کو ملتوی کر دیا جائے تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا جس کے باعث قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین کی شرکت پر حکومت کو ایک مرتبہ پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مختلف اداروں نے بھی اس واقعہ کے متعلق اپنی رپورٹس اپنے افسران کو بھیجی ہیں جس پر ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے آج بدھ کو قائد اعظم گیمز کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو مدعو کیا گیا ہے تاہم متعلقہ اداروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افتتاحی تقریب کی طرح کا واقعہ دوبارہ رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…