اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی قانون ‘انصاف ‘انسانی حقوق کی دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج سے متعلق رپورٹ اسٹبلشمنٹ ڈویثرن کی ویٹ سائیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے ۔منگل کو اسٹبلشمنٹ ڈویثر کی جانب سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی قانون ‘انصاف ‘انسانی حقوق کی وزیراعظم امدادی پیکیج کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ باقاعدہ اسٹبیلشمنٹ ڈویثرن کی ویب سائیٹ www.establishment.gov.pk پر اپ لوڈ کردی گئی ہے ‘اس رپورٹ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم امدادی پیکج کے فارمولہ ‘طریقہ کار اور دیگر امور سے متعلق خطوط بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں ۔