اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حنیف عباسی بھی بڑے سکینڈل میں ملوث نکلے،نیب پراسیکیوٹر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم سے 36 لاکھ کا جنریٹر 11 لاکھ روپے کے چیک کے عوض حاصل کیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مضاربہ اسیکنڈل کیس کے ملزم ارشاد اللہ خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر عدنان طاہر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی بھی مضاربہ اسیکنڈل سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر عدنان طاہر کے مطابق مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی کردار مفتی احسان اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ ملزم ارشاد اللہ خان مفتی احسان کی کمپنی میں بحیثیت منیجر 75 ہزار روپے ماہوار پر ملازمت کرتا تھا ٗ مفتی احسان کی گرفتاری کے بعد کمپنی کے مینجر نے گاڑیاں اور دیگر سامان غیر قانونی طریقے سے فروخت کیا ۔ اور ملزم نے اپنے عزیز و اقارب کے نام پر 16 گاڑیاں منتقل کیں جن میں سے 6 گاڑیوں کا ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدنان طاہر نے عدالت کو بتایا کہ ارشاد اللہ خان سے فائدہ اٹھانے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور موٹر وے پروجیکٹ کے چیئرمین حنیف عباسی بھی شامل ہیں، حنیف عباسی نے ارشاد اللہ سے غیر قانونی طور پر اپنی فارماسوٹیکل کمپنی کیلئے 36 لاکھ کا جنریٹر صرف 11 لاکھ روپے کے چیک کے عوض حاصل کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے حنیف عباسی کا 11 لاکھ روپے کا چیک بھی بطور ثبوت حاصل کرلیا ہے ۔ عدالت نے ملزم ارشاداللہ جان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…