کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے گرفتار ٹارگٹ کلرکاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ،دبئی کانیٹ ورک بھی بے نقاب کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے سرغنہ کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ،دبئی کانیٹ ورک بھی بے نقاب کردیاہے۔کاشف ڈیوڈ کے مطابق متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں 3دھڑوں میں تقسیم ہیں۔ٹیموں کو “اے”، “بی”اور “سی” کانام دیاگیا ہے۔کاشف نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں لسانی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیاگیا جبکہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ،دبئی کانیٹ ورک بھی بے نقاب کیاہے۔اس نے بتایا کہ قمر ٹیڈی ساؤتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کودیکھتا ہے اوردبئی میں بھی پاکستانی تاجروں سے بھتہ وصولی کرتاتھا۔کاشف ڈیوڈ کے انکشافات کے بعد اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں