اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطاب کی نہیں ٗ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی ٗیوسف رضا گیلانی

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطاب کی نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی۔جنرل راحیل شریف نے اچھے اقدام کیے ہیں،پاناما لیکس بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے مشیر انہیں درست مشورے نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو تمام کیسز بھی کھل جاتے اور استعفیٰ بھی لے لیا جاتا ٗ اپوزیشن جماعتون میں اتحاد ہوتا تو وہ اپنے مطالبات منوالیتیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن اور چھوٹو کی زندہ گرفتاری پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تاہم ہوسکتا ہے چھوٹو بھی دوسرا عزیر بلوچ ثابت ہو۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سانحہ لاہور میں ہوتا تو پورے ملک میں ہلچل مچ جاتی لیکن یہاں اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…