جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور،بیروز گار وٹرنری ڈاکٹروں کو10لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دیا جائیگا،محب اللہ خان

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاو(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان کی زیر صدارت منگل کے روز محکمہ لائیو سٹاک کے کمیٹی روم پشاور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال2016-17کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت،ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 5جاری ترقیاتی سکیموں کی موجودہ صورتحال پر تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا اور معاون خصوصی نے تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں 6نئی مجوزہ سکیموں پر اتفاق کرتے ہوئے حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ صوبے میں انصاف وٹرنری کلینکس کے اجراء کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے پہلے مرحلے میں 5سوملین روپے کی تجاویز پیش کی گئیں ہیں اس پروگرام کا مقصد زمینداروں کو نہ صرف خدمات فراہم کرنا ہے بلکہ بیروز گار وٹرنری ڈاکٹروں کو باعزت روزگار بھی میسر ہوگا۔ اجلاس میں تمام جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…