اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

عازمین عمرہ ،دنیابھر میں سب سے زیادہ تعداد کن ممالک کی؟ سعودی قومی حج کمیشن کاپاکستان بارے زبردست انکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کے دوران دْنیا بھرمیں عازمین عمرہ کے لیے پانچ ماہ میں چھیالیس لاکھ سے زاید عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے قومی حج کمیشن کے وائس چیئرمین انجینیرعبداللہ القاضی نے بتایا کہ سال رواں کے عمرہ سیزن کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اب تک 46 لاکھ 50 ہزار عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔ جب کہ عمرہ کرنے والے غیر ملکی مسلمانوں کی تعداد 41 لاکھ رہی۔انہوں نے بتایا کہ عمرہ سیزن کے حالیہ دو مہینوں میں بعض ممالک کے عازمین عمرہ کی تعداد میں کمی اور بعض کے عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے دو برسوں کی نسبت اس سال کے اب تک کے عمرہ سیزن میں عمرہ کے لیے آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں دو فی صد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔رواں سال کے صفر المظفر اور ربیع الاول کے مہینوں میں بھی عازمین عمرہ کی تعداد میں 12 فی صد کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔ عمرہ کے لیے آنے والے غیرملکی شہریوں میں مصر کے عازمین سب سے زیادہ ہیں۔ دوسرے نمبر پرپاکستان اور تیسرے پرانڈونیشیا کے عازمین عمرہ نے حرمین شریفین کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔عبداللہ القاضی کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں عازمین عمرہ کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کی توقع ہے۔ بالخصوص ماہ صیام میں بیرون اور اندرون ملک سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرمین شریفین کی زیارت کوآئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…