تباہی کا بڑا منصوبہ نا کام، سانحہ پشاور کے بعد ہنگو میں بھی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ہنگو کے علاقہ بابو تنگ میں گورنمنٹ پرائمری سکول بابوتنگ میں نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے سکول کے مین گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا 4 کلو وزنی بم کو بم ڈسپوزل سکوارڈ نے نا کارہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ہنگو کے علاقہ بابو تنگ میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بر وقت کاروائی سے تباہی کا بڑا منصوبہ نا کام ہو گیا ،ہنگو کے علاقہ بابوتنگ کے پرائمری سکول کے مین گیٹ کے ساتھ نا معلوم شر پسندوں نے 4 کلو وزنی بم کو نصب کیا تھا بم پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی اور سکول میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہو سکتی تھی مگر بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بر وقت کاروائی سے تباہی کا بڑا منصوبہ نا کام ہو گیا اور بم ڈسپوزل سکوارڈ نے 4 کلو وزنی بم کو نا کارہ بنا کر سینکڑوں بچوں کی جانیں بچا لی ۔یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ہنگو میں سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم بم ڈسپوزل سکوارڈ نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو خاک میں ملا دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں