کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی ہے ۔جے آئی ٹی میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے حتمی رپورٹ پر دستخط کیلئے دونوں نام حذف کرنے کی شرط رکھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جرائم کی دنیا کے تانے بانے سے پردہ اٹھا دیاہے۔ جے آئی ٹی کی تفتیش میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔نام حذف کرانے کیلئے وزارت داخلہ سندھ اور سیکورٹی ادارے میں تنازع پیدا ہو گیا ۔ مولا بخش چانڈیو نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھتری کے نیچے آنے والوں کے گناہ معاف کیے جا رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی میں سامنے آنے والے ناموں میں ایک خاتون رہنما شامل ہیں ۔