صنعاء(نیوزڈیسک) یمن میں پچھلے ایک سال کے دوران ملک کے بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت صنعاء میں حالیہ ایام کے دوران لڑائی میں باغیوں کی صفوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث قبرستان بھی تنگ پڑگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے معروف قبرستانوں میں قبر کے حصول کے لیے جگہ ملنا مشکل ہوگیا ہے اور ایک قبر کی قیمت چار گنا تک بڑھ چکی ہے۔ دارالحکومت کے معرف قبرستانوں میں ایک قبر کے لیے جگہ بہ مشکل ایک لاکھ یمنی ریال میں دستیاب ہوتی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 400 ڈالر کے برابر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران صنعاء میں سرگرم باغیوں کو بڑی تعداد میں اپنے جنگجوو¿ں کی ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں قبروں کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عام شہری جو قبرستان میں اپنی میتوں کو دفنانے کے لیے قبر کے حصول میں ناکام رہتے ہیں تو وہ دور دراز کے ویران علاقوں میں اپنے م±ردوں کو دفن کرنے پر مجبور ہیں۔رواں سال فروری میں حوثی باغیوں کی انقلابی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے دارالحکومت صنعاءمیں کئی نئے قبرستانوں کا افتتاح کیا مگر اب ان میں بھی جگہ کی قلت کا سامنا ہے۔ الجراف کالونی میں دارالحکومت کا سب سے بڑا اور وسیع قبرستان ہے مگراس کی ساری زمین قبروں سے بھر چکی ہے۔ یہاں زیادہ تر آس پاس کے علاقوں میں لڑائی کے دوران مارے جانے والے باغیوں کو لا دفن کیا جاتا رہا ہے۔اسی طرح فروری میں شمالی صنعاءکی عمران گورنری میں بھی حوثیوں نے ایک نئے قبرستان کا افتتاح کیا جب کہ مشرقی صنعاء میں بنی حشیش ڈاریکٹوریٹ میں بھی ایک نیا قبرستان قائم کیا گیا ہے۔
قبروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، وجہ انتہائی افسوسناک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
منشیات سپلائر نرگس ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی اہلیہ نکلی



















































