ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکو آسٹریا میں چھٹیاں گزارنا راس نہیں آیا۔اداکارہ جو ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ آسٹریا کے پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہونے یہاں دن گزار رہی ہیں گزشتہ روز اکیلے ہیں پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نکل پڑیں یہی نہیں بلکہ فطرت کی دلکشی میں اتنی محو ہوئیں اور یہ دیکھے بغیر کہ راستہ تیز نوکیلے پتھروں سے اٹا پڑا ہے بھاگنا شروع کردیا اور تیز بھاگنے سے ان کا پاﺅں مڑ گیا جس سے ان کے پاﺅں میں موچ آگئی وہ بڑی مشکل سے کلینک پہنچیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں کچھ دن بستر پر گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔