پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے ریبلکن پارٹی کے دو امیدوار ٹرمپ کے خلاف متحد

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کیلئے ریبلکن پارٹی کے دو امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متحد ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے حصول کے لیے 2 امیدوار ٹیڈ کروز اور جان کیسک نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، جس کے تحت دونوں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے ایک دوسرے کے راستے میں نہیں آئیں گے۔ ٹیڈ کروز امریکا کی 2 ریاستوں اوریگن اور نیو میکسیکو میں جان کیسک کو میدان فراہم کریں گے اور خود اپنی تمام توجہ انڈیانا پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ تینوں ریاستوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ٹیڈ کروز کی انتخابی مہم کے منیجر جیف رو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار ہوئے تو یہ رپبلکن پارٹی کے لیے تباہ کن ہو گا۔ ٹرمپ نا صرف ہیلری کلنٹن اور سینڈرز کے ہاتھوں برے طریقے سے ہاریں گے بلکہ وہ رپبلکن پارٹی کو بھی پیچھے دھکیل دیں گے جب کہ جان کیسک کے مشیر جان ویور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ری پبلکن پارٹی کے کنونشن میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی عمل لائی جائے تاکہ وہی امیدوار ابھر کر سامنے آئے جو پارٹی کو متحد رکھنے اور نومبر کے انتخابات جیتنے کی اہلیت رکھتا ہو۔واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ہزار 236 مبصرین کی حمایت درکار ہے اور ایسا اسی صورت ممکن ہے جب وہ انڈیانا، اوریگن اور نیو میکسیکو میں بھی کامیابی حاصل کریں ، اگر ایسا نہ ہوا تو پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کا اعلان پارٹی کنونشن میں ہوگا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…