اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چینی دباؤ پر بھارت نے ایغور سماجی کارکن کا ویزا منسوخ کر دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت نے جرمنی میں بسنے والے ایک ایغور نسل سماجی کارکن کو دیا گیا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ ایغوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے دولکان عیسیٰ کو چین نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عیسیٰ کو شمالی بھارتی ریاست میں جلا وطن تبتی حکومت کے ایک اجلاس میں شرکت کرنا تھی اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے سیاحتی ویزا جاری کیا گیا تھا، تاہم اس پر بیجنگ حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ایس دھت والیا نے تفصیلات بتائے بغیر بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دولکان عیسیٰ کا ویزا منسوخ کر دیا جائے۔دریں اثناء عیسیٰ نے ایک بھارتی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ حکومت نے انہیں ایک ماہ قبل جاری کیے گئے ویزے کی تنسیخ کے حوالے سے ہفتے کے روز ٹیلی فون پر مطلع کیا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ممکنہ طور پر ایسا چینی حکومت کے دباؤ میں آ کر کیا گیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے فی الحال اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔چینی حکومت ایغور اکثریت کے حامل مغربی صوبے سنکیانگ میں تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ان افراد کی جانب سے اپنی ثقافت اور مذہب پر لاگو سختیوں اور پابندیوں کے خلاف ایک عرصے سے تحریک جاری ہے، جسے چینی حکومت سختی سے دباتی آئی ہے۔ یہاں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن کا الزام چینی حکومت مسلم علیحدگی پسندوں پر عائد کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…