ممبئی(نیو زڈیسک) پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی بھی ہالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے پر تول رہی ہیں۔اداکارہ ہما قریشی کو ہالی وڈ فلم ”دی ممی“میں معروف ہالی وڈ اداکارہ ٹام کروز اور اداکارہ صوفیہ بوٹیلا کے مقابل اپنے فن کا جادو جگانے کی آفر ہوئی ہے۔ہما قریشی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ فلم کے لیے ان سے بات چیت کی گئی ہے جب کہ اداکارہ ہما قریشی اتنے بڑے اور اہم پروجیکٹ کے لیے تیار نظر آتی ہیں۔