لاہور(نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری میں پیشی پر آیا ڈکیتی کا ملزم نانا پاٹیکر کے ڈائیلاگ بول کر توجہ کا مرکز بنا رہا ، کچہری میں موجود وکلاء اور شہری ٹوٹ پڑے اورموبائل سے ویڈیو بناتے رہے ۔ گزشتہ روز پولیس نے ڈکیتی کے ملزم جاوید اقبال کو ہتھکڑی لگا کر کینٹ کچہری میں پیش کیا لیکن اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ملزم نے پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود بلند آواز میں بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کی فلموں کے مشہور ڈائیلاگ بولنا شروع کر دئیے ۔کینٹ کچہری میں موجود وکلاء اور شہری ملزم کے ڈائیلاگ سن کر نہ صرف محظوظ ہوتے رہے بلکہ اپنے موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ ملز م اس موقع پر پاکستان میں انصاف کے نظام کو بھی کوستا رہا ۔