کراچی (نیوزڈیسک) اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر سے ہیروں کے ہار کی مبینہ چوری پر نیب افسر کی اہلیہ نے اداکارہ اور بیٹی پر مقدمہ درج کرا دیا۔کراچی میں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی سیلون میں ہیرے کے نیکلس کی مبینہ چوری کی واردات کیس میں نیو موڑ سامنے آگیا۔ نیب افسر اوصاف تالپور کی اہلیہ کی جانب سے شارع فیصل تھانہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ جس میں شگفتہ اعجاز ان کی بیٹی حیا اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔نیب افسر اوصاف تالپور کی اہلیہ نے پارلر سے ہیرے کے ہار کی چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے ملازمین سے بد تمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ با اثر افراد کو بلا کر پارلر کے باہر ہنگامہ آرائی کی تھی۔ اس دوران با اثر افراد نے پارلر کے عملہ کو زد و کوب بھی کیا تھا۔دوسری جانب معروف آرٹسٹ نے اپنا موقف دینے کے لئے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی حکام سے انصاف اور شفاف تحقیقات کی اپیل کی ہے۔ معروف آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ با اثر افراد انھیں ڈرا دھمکا رہے ہیں۔#/s#