جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ ٗ ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالے جانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے عدالتی احکامات کے باجود ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ اپنا نام ڈالے جانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے جسے سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل ایان علی نے نام ای سی ایل میں دوبارہ ڈالنے پر توہین عدالت کی نئی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی جس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اور چیئرمین ایف بی آر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ افسران نے عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف ورزی کی ٗنوٹیفیکیشن لے کر ائیر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے حکام نے روک لیا۔ایان علی کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف مجھ سے زیادہ سنگین مقدمہ میں ملوث ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی بیرو ملک روانگی میں ہر کوئی سہولت کار بنا، افسران ای سی ایل سے نام نکال کر پھر ڈالنے کے باعث دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا توہین عدالت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ انھوں نے سرکاری ملازم ہونے کی بجائے حکومتی ملازم کا کردار ادا کیا۔عدالت نے ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے، درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ایان علی نے دو مرتبہ بیرون ملک جانے کی کوشش کی لیکن دونوں بار ایئرپورٹ حکام نے انھیں واپس بھیج دیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…