بغداد(نیوز دیسک) عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے دو سو یرغمال بنائے گئے افراد کو تکفیری باغیوں سے بازیاب کرالیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ بغداد کے علاقہ میدائن میں ایک کیفے میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے مشرقی علاقے نابیوک میں بھی بم دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے مغربی بغداد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے دریں اثناء شمالی صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تکفیری باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے دو سو افراد کو رہا کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ دھماکے کی شدت اس قدر تیز تھی کہ ارگرد کے علاقوں میں گونج سنی گئی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک میں سوگ کا سمان چھایا ہو ا ہے،