جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل میں ایک اورٹیم شامل

datetime 21  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لیگ میں چھٹی ٹیم کے اضافے کے لیے غور کیا جا رہا ہے جبکہ لیگ کے دوسرے سیزن کا انعقاد فروری 2017 میں دبئی اور شارجہ میں ہی ہوگا۔پی سی بی اگیزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور لیگ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے لیکن اس کا انحصار موجودہ پانچ فرنچائزوں کی رائے پر ہوگا۔پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد پر مشتمل پانچ ٹیمیں شامل تھیں جہاں کھلاڈیوں کا انتخاب برابری کی بنیاد پر ڈرافٹنگ کےذریعے کیا گیا تھا۔پی ایس ایل کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے ویزا ہوگی، اور ،مستقبل میں ٹیموں کے اضافے پر غور کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان کے مطابق کوشش کررہے ہیں کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے ایک یا دو میچوں کا انعقاد پاکستان میں ممکن ہوسکے۔لیگ میں ہندوستان کے علاوہ دنیائے کرکٹ کی صفِ اول ٹیموں کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور کرس گیل سمیت کئی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کو پاکستان کے بجائے متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کے حوالے سے کرس گیل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہر کھلاڑی اور مداحوں کے لیے دلخراش بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں سے ان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی پر ہمدردی ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہو گا.نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی مکمل مالی تفصیلات فراہم کردی جائے گی جس میں پہلے ایڈیشن کے اچھے منافع کا مکمل تفصیلات ہوں گی۔
پی ایس ایل کا پہلا سیزن قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت لیا تھا۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی مکمل مالی تفصیلات فراہم کردی جائے گی جس میں پہلے ایڈیشن کے اچھے منافع کا مکمل تفصیلات ہوں گی۔پی ایس ایل کا پہلا سیزن قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت لیا تھا۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے انتہائی اہم لیڈر نے اسلام قبول کرلیا۔ شیوسینا کی صفوں میں ہلچل مچ گئی، سخت ردعمل

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…