ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی علاقے کماموٹو میں آنے والے زلزلے سے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد41ہوگئی ،متاثرہ عمارتوں میں پھنسے افرادکو نکالنے کے لیے امدادی کارروئیاں کی جارہی ہیں اورہزاروں افرادکو نکال لیا گیا ہے تاہم سینکڑوں افرادابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں، کماموٹو کے بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،اس وقت بھی دولاکھ افرادبغیر بجلی اور40ہزار سے زائد افرادبغیر پانی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوا ہے اورصوبہ بھر میں عارضی طورپر ٹرین اورہوائی جہازوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے صوبہ کماٹو کے چیف سیکرٹری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوئیںاور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بھی مکمل طور پر بند ہوگئیں ،زلزلے کے باعث مزید10افرادکی ہلاکت کی اطلاع ہے ، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد2000سے زائد بتائی جارہی ہے۔۔ان کا کہناتھا کہ متاثرہ عمارتوں میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بھی کماموٹو کے بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں اور زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ۔