اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تنقید پر او آئی سی کو شرمندگی اٹھاناپڑے گی‘ایران

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک)ترکی میںاسلامی سربراہی کانفرنس(او آئی سی)کے دوران خطے کے ممالک میں ایران اور حزب اللہ کی مداخلت کی مذمت اور تنقید پر تہران کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایران کے معاون برائے خارجہ امور عباس عراقجی نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور ایران کی مذمت کرنے پر ’او آئی سی‘ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔اپنے ایک بیان میں ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم ایک مخصوص لابی کے زیراثر اور مسلمان ملکوں کے ایک گروپ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے جو اسے اپنے مخصوص اہداف و مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ استنبول میں منعقدہ تیرہویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی پڑوسی ملکوں میں مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایران کی پڑوسی ملکوں کے حوالے سے پالیسیاں انہیں کمزور کرنے کا موجب بن رہی ہیں۔ اعلامیے میں تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانوں پرحملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی تھی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق ایران اور حزب اللہ کی مذمت کے بعد صدر حسن روحانی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ بیان میں ایران کی جانب سے یمن، شام، بحرین اور کویت میں مداخلت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران کو دوسرے ملکوں میں بد امنی کو ہوا دینے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…