لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹارز سے بھرے پاکستان کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا ،افتتاحی میچ 19اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ روزانہ ایک میچ کھیلا جائے گا جو دوپہر تین بجے شروع ہو گا ، مصباح الحق فیڈرل کیپیٹل ،شعیب ملک پنجاب ، سرفراز احمد سندھ ، اظہر علی بلوچستان اور یونس خان خیبر پختونخواہ کی ٹیم قیادت کریں گے ، ہر ٹیم کا سکواڈ 16رکنی ہو گا جبکہ ہر میچ میں ایک انڈر 19کھلاڑی کو کھلانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کا آغاز انیس اپریل سے ہوگا۔ گروپ کی پانچ ٹیمیں ایک دوسرے سے ایک ایک میچ کھیلیں گی جبکہ چار چار میچز کھیلنے کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔پاکستان کپ کا آغاز 19اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے میچ سے کیا جائیگا جبکہ روزانہ ایک میچ کھیلا جائے گا جو دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ جبکہ ایونٹ کا فائنل یکم مئی کو ہوگا۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کپ کے نام سے ایک اور ٹورنامنٹ کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔جس میں چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فیڈرل کیپیٹل ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، ناصر جمشید، افتخار احمد، آصف ذاکر، حماد اعظم، سرمد بھٹی، کامران اکمل، عمران خالد، ظفر گوہر، محمد سمیع، محمد عرفان، حسن علی، محمد عباس ،انڈر19ٹیم سے ارسلان شیخ اور شاداب خاں شامل ہوں گے ۔سندھ کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم منظور، سمیع اسلم، محمد وقاص، صہیب مقصود، خالد لطیف، فواد عالم، سعد علی، عماد وسیم، انور علی، بلال آصف، محمد عامر، سہیل خان، رومان رئیس ،انڈر19ٹیم سے حسن خان اور حسن محسن شامل ہوں گے ۔ بلوچستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں اویس رضا، رمیز راجا جونیئر، بابر اعظم، عمر اکمل، شاہد یوسف، محمس حسن، محمد نواز، سہیل تنویر، جنید خان، بلاول بھٹی، عمرگل، اسامہ میر، سعید اجمل اور انڈر 19 سے عمران خان جونیئر اور غلام حیدر شامل ہیں ۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، رمیز عزیز، نوید یاسین، مصدق احمد، بسمہ اللہ خان، فہیم اشرف، راحت علی، عزیز اللہ، صدف مہدی، یاسر شاہ، محمد اصغر، زوہیب خان اور انڈر 19 سے حیات اللہ اور ثمین گل شامل ہیں ۔جبکہ پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہیں اور دیگر سکواڈ میں محمد رضوان، سلمان بٹ، شان مسعود، اسد شفیق، آصف علی، اکبرالرحمان، عامر یامین، سعد نسیم، کاشف بھٹی، احسان عادل، عماد بٹ، عدنان غوث، ذوالفقار بابر اور انڈر 19 سے سیف بابر اور سلمان فیاض شامل ہیں ۔شاہد آفریدی ایونٹ کے موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں، پیسر وہاب ریاض بھی دستیاب نہیں، محمد حفیظ انجری مسائل کی وجہ سے ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2اہم ذمہ داروں شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ایونٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین شہریارخان نے کہاکہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہی، پی سی بی کو بھی بہت فائدہ پہنچا، پاکستان کپ ایک اور بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، اس سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ پی ایس ایل کی طرز پر ہو رہا ہے، ہرٹیم میں انڈر 19کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے، ڈرافٹنگ سسٹم سے عوام میں دلچسپی پیدا ہوگی۔بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے مطابق ہمارے عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہم اپنی پروڈکٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،ایونٹ میں سینئر کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں جس کا فائدہ جونیئرز کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاوضے دوگنا کر دیے گئے ہیں، نجم سیٹھی نے شائقین کو تاکید کی کہ وہ اسٹیڈیم آ کر سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں۔
اسٹارز سے بھرے پاکستان کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ،افتتاحی میچ 19اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائیگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...



















































