اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی ٹیم کی مینجمنٹ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جہاں محسن حسن خان، اقبال قاسم اور ڈین جونز کو ممکنہ طور پر عہدے دیے جائیں گے تاہم سابق کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔ایک پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بورڈ مئی میں قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کرےگا اور ممکنہ طور پر سابق آسٹریلین بلے باز ڈین جونز کو ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔باوثوخ ذرائع کے مطابق ٹام موڈی بھی کوچ کے عہدے کیلئے پی سی بی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بہترین کوچ ڈھونڈنے کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو یہ ذمے داریاں سونپی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے کوچ کی پہلی ذمے داری جولائی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز ہو گی جسے گرین شرٹس کیلئے ایک برا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔آفیشل نے بتایا کہ پہلے سابق فاسٹ باو¿لر عاقب جاوید بھی اس نوکری میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن جب انہوں نے اس طرح کی اطلاعات سنیں کہ پی سی بی غیرملکی کوچ کی تقرری میں دلچسپی لے رہا ہے تو وہ اس سے دستبردار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ محسن خان بھی کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن پی سی بی انہیں چیف سلیکٹر کا منصب سونپنا چاہتا ہے تاہم محسن نے پی سی بی کی اس پیشکش کو مسترد کردیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں ٹیم منیجر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی آفیشل نے بتایا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ اقبال قاسم کو سونپا جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق کپتان اور کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں کوئی بھی ذمے داری سونپے جانے کا امکان نہیں۔
پی سی بی نے کوچ ,منیجر اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا، نام سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...



















































