جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پاناما لیکس دفتر پر پولیس کا چھاپہ

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

پانامہ(نیوزڈیسک) خفیہ دستاویزات کے ذریعے دنیا بھر کے سیاستدانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس منظر عام پر لانے والی کمپنی موساک فونیسکا کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ پاناما کے اٹارنی جرنل کا کہنا تھا کہ موساک فونیسکا کی کی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث پولیس نے چھاپہ مارا۔ دوسری جانب موساک فونیسکا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کسی غلط کام میں ملوث نہیں بلکہ ان کا کام تو صرف اپنے کلائنٹس کے لئے آف شور اکاؤنٹس اور کمپنیوں بنانا ہے، یہ اکاؤنٹس کس طرح استعمال ہوتے ہیں اس کا موساک فونیسکا سے کوئی تعلق نہیں۔پاناما کے صدر جان کارلوس وریلا نے اپنے ملک کے فائننشل سیکٹر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنے معاشی سیکٹر کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل موساک فونیسکا کی جانب سے دنیا بھر کے حکمرانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی خفیہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کی گئی تھیں جس میں پاکستان، برطانیہ اور روس سمیت متعدد حکمرانوں کے نام بھی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…