دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عمران خان کے فین ہیں ،ایک دفعہ کپتان کا آٹو گراف لینے کی کوشش میں انہیں ان سے ڈانٹ بھی پڑی تھی ۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں نجی ٹی کے ایک پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا بہت بڑے مداح ہوں،ایک دفعہ کرکٹ میچ کے دوران عمران خان آوٹ ہو کر آئے تو میں نے پی ٹی آئی چیئرمین سے آٹو گراف لینے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مجھے ڈانٹ دیاکیونکہ وہ آوٹ ہونے کی وجہ سے غصے میں تھے ۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میری تین سال قبل عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے ڈانٹے پر شکایت بھی کی اور بتایا کہ میں ان کا اور ان کی کرکٹ کا بہت بڑا فین ہوں ۔