ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف نے کہا کہ میرے والد ہمیشہ ہی میری کارکردگی کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں۔بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ہیرو پنتی“ سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا لیکن اس کے باوجود لیجنڈری اداکارجیکی شروف اپنے بیٹے کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے شدید پریشان ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میرے والد ہمیشہ سے ہی میری کارکردگی پر شائقین کے ردعمل کے لیے فکر مند رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں مستقل دباو¿ میں رہتا ہوں جو کہ میرے لیے ایک اچھا تجربہ ہے جب کہ مجھے سخت محنت کرکے ماں باپ کے لیے فخر کا باعث بننا ہے۔واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف اپنی نئی آنے والی فلم”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔