ممبئی(نیوزڈیسک) اداکارہ سنی لیون کی ڈینئیل ویبر کے ساتھ شادی کو 5 سال ہو گئے لیکن سالگرہ کے موقع پر سنی لیون زار و قطار رونے لگیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پٹنہ میں موجود سنی لیون نے اپنے شوہر اور چند قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ کا کیک کا ٹا ،مگر کیک کاٹنے سے پہلے ہی سنی لیون رونے لگیں۔ڈینئیل ویبر نے انھیں دلاسہ دے کر چپ کرایا۔ سنی نے انسٹا گرام پر اس موقع کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آج اپنے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہو رہا ہے مگر یہ خوشی کے آنسو ہیں۔