ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنی شادی کی نویں سالگرہ منارہے ہیں اس موقع پر اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی کے درمیان اعتماد کے رشتے نے ہمیں مضبوطی سے باندھ رکھا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ابھیشیک کا کہنا تھا کہ میں نے ایشوریہ کے اعتماد اور محبت پر کبھی شک نہیں کیا مجھے اس بات پورا یقین ہے کہ میری بیوی مجھ سے بے لوث محبت کرتی ہے۔ ہماری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں اور ہم پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ابھیشیک بچن کا مزید کہنا تھا کہ ایشوریہ پر ناجائز پابندیاں نہیں لگاتا انھیں فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ہم دونوں فلموں میں کردار کے حوالے سے خاندانی ساکھ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔