جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شا م، دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں,2 شامی عیسائی ہلاک

datetime 11  اپریل‬‮  2016 |

دمشق(نیوزڈیسک)دعشنے شامی قصبے القریتین میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو ہلاک کر دیا ۔شام میں راسخ± الا عتقاد کلیسا کے سربراہ نے بتایا ہے کہ یہاں کل 300 عیسائی رہ گئے تھے دولتِ اسلامیہ نے ان میں سے 21 کو قتل کر دیا۔کلیسا کے بزرگ اغناطیوس افرام الثانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ افراد جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے مارے گئے جب کہ دیگر کو اسلام قبول کرنے سے متعلق ’دھیمی‘ نامی معاہدے پر عمل نہ کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔بتایا گیا ہے کہ مزید پانچ افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔کلیسا کے سربراہ نے مزید بتایا ہے کہ انھیں یہ دھمکی دی گئی ہے: ’دولتِ اسلامیہ عیسائی لڑکیوں کو بطور غلام بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان ہلاکتوں کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی بحال کرنا ہی ان کا نصب العین ہے۔پیلمائرا سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود القریتین تقریباً تباہ ہو چکا ہے عمارتیں، گلیاں اور یہاں تک کے وہاں موجود 1500 سال پرانی خانقاہ بھی تباہ کر دی گئی ہے۔اس وقت شامی حکومت کی مدد سے ہزاروں افراد القریتین واپس لوٹ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…