بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل:جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی تعداد اتنی کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم (نیوزڈیسک) اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ محروسین میں چار سو بچے اور درجنوں خواتین بھی شامل ہیں۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی تعداد 400 ہے جن مےں سے 94 کو مختلف مدت کی قید کی سزاو¿ں کا سامنا ہے۔ 50 بچے انتظامی حراست کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں اور بقیہ 250 بچوں کس عدالتوں میں پیش کیے اور ان پر کوئی مقدمہ چلائے بغیر زندانوں میں ٹھونسا گیا ہے۔کم عمر اسیران میں 16 بچیاں بھی شامل ہیں جن میں سے دیما الواوائی نامی بچی کی عمر محض 12 سال ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 450 فلسطینی جب حراست میں لیے گئے تو ان کی عمریں 18 سال سے کم تھیں مگر دوران حراست ان کی عمر 18 سال سے تجاوز کر گئی اور اب انہیں بڑی عمر کے قیدیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔کم عمر فلسطینیوں کو تین بڑے زندانوں میں ڈالا گیا ہے۔ 115 فلسطینی نونہال مرکزی جیل عوفر، 110 مجد اور 45 ھشارون جب کہ باقی کچھ بچے عتصیون حراستی مرکز میں رکھے گئے ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی بچوں پر عام قیدیوں کی طرح بدترین مظالم ڈھائے جانے ہیں اور بچوں کے حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ دوران حراست بچوں کو طرح طرح کے تعذیب و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…