جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان سے قبل سعودی عرب کی ایک اورخوشخبری

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)مسجد حرام (حرم شریف) میں عارضی مطاف کو ہٹانے کا 7 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کے کانٹریکٹر اور مذکورہ پْل (مطاف) تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق 20 شعبان تک اس کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطاف کی گنجائش میں اضافے کے منصوبے سے متعلق تکنیکی کمیٹی کے میڈیا ترجمان ڈاکٹر وائل حلبی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے پاس 150 انجینئر ہیں جن میں 94 فیصدسعودی اور اعلی ترین پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ہیں۔ مسجد حرام میں کمیٹی کے صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الحلبی نے بتایا کہ اس وقت 80 انجینئر 4 شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں تاکہ توسیع کے عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ پورا عمل 8 مرحلوں پر مشتمل ہے جب کہ ہر مرحلہ 8 روز میں مکمل کیا جائے گا۔ڈاکٹر حلبی کے مطابق عارضی مطاف کو ہٹانے کے لیے 4 کرینیں مختص کی گئی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مطاف کو ہٹانے کی منصوبہ بندی اس کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے جو سعودی ولی عہد، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف کی ہدایات پر تشکیل دی گئی تھی۔ڈاکٹر حلبی نے بتایا کہ عارضی مطاف کے ہٹا دیے جانے کے بعد مطاف کے صحن میں ایک گھنٹے کے اندر تقریبا 30 ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔ ان کے مطابق تمام تر کارروائیوں کی منصوبہ بندی پر نظرثانی کے لیے 20 روز تک کثیر ملاقاتوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تمام منصوبوں کو مشاورتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ طواف کرنے والوں اور کام کرنے والوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…