اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلپائن ‘اسلامی شدت پسندوں سے لڑائی میں 18فوجی ہلاک،50 زخمی،5 عسکریت پسند مارے گئے

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں کم سے کم 18فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔فوجی بیان کے مطابق او سیاف نامی گروہ کے ساتھ بیزیلان جزیرے پر ہونے والی ان جھڑپوں میں کم سے کم 50فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کے مطابق لڑائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ فوج نے اس گروہ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نام نہاد دولتِ اسلامیہ سے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔امریکی حکومت نے تنظیم کے سربراہ اسنیلون ہیپیلون کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50لاکھ ڈالر انعام کا اعلان رکھا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100سے زائد جنگجوئوں سے لڑائی کے دوران کم سے کم چار سپاہیوں کا لڑائی کے دوران سر قلم کیا گیا۔فوج کے ترجمان نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو کو بتایا کہ ہمارا گروہ ان پر حملہ کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ گھات لگائے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اونچی جگہوں پر موجود تھے اس لیے ہمارے فوجی چھپنے کے لیے جتنا بھی دور بھاگے انھیں جدید اسلحے اور بارود سے نشانہ بنا لیا گیا۔فوجی ترجمان میجر فیلمون ٹین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابو سیاف گروہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ان کی جانب سے غیر ملکیوں کے اغوا کی سلسلہ وار وارداتوں کے بعد کیا۔تنظیم نے کینیڈا اور ناروے کے شہریوں سمیت 18 غیر ملکیوں کو اغوا کر رکھا ہے۔ابو سیاف نامی یہ گروہ سنہ نوے کی دہائی میں القاعدہ کے تعاون سے بنا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…