ممبئی(نیوزڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو بہت سی رومانوی فلموں مےںاپنی اداکاری کے جوہر دےکھا چکی ہےں،تاہم انہےںسب سے ذےادہ شہرت ہارر فلموں مےں کام کرنے سے حاصل ہوئی ،حالی ہی مےں بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے اےک انٹر وےوں مےں اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ وہ کےرئےر کے دوران مختلف کردار ادا کر چکی ہےں تاہم انہےں ذاتی طور پر ڈراﺅنی فلموں مےں اداکاری کر کے لطف آتا ہے،انکا کہنا تھا کہ اب لو گ انہےں ہارر فلموں کی ہےروئن کے حوالے سے پہچاننے لگے ہےں اور ان کے لیے ےہ اعزاز کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ خوف اور تھرل سے بھرپور فلموں کے ذرےعے آپ فلم کی کہانی زےادہ بہتر انداز مےں عوام کے سامنے پےش کر سکتے ہےں ےہی وجہ ہے کہ انہےں خوفناک فلموں مےں اداکارہ کرنا پسند ہے۔واضح رہے اداکارہ ©©فلم ”راز،آتما،ڈرنا ضروری ہے“ اور الون جےسی فلموں مےں اداکارہ کے جوہر دکھا چکی ہےں۔ےاد رہے بپاشا اپنی فلم ”الون“کے ساتھی اداکاری کرن سنگھ گروور کے ساتھ 30اپرےل کو شادی کر نے جا رہی ہےں۔