منیلا(نیوزڈیسک)فلپائن کی فوج نے کہاہے کہ ملک کہ جنوبی میں اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں کم سے کم 18 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔فوجی بیان کے مطابق او سیاف نامی گروہ کے ساتھ بیزیلان جزیرے پر ہونے والی ان جھڑپوں میں کم سے کم 50 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کے مطابق لڑائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ فوج نے اس گروہ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نام نہاد دولتِ اسلامیہ سے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔امریکی حکومت نے تنظیم کے سربراہ اسنیلون ہیپیلون کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان رکھا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100 سے زائد جنگجوو¿ں سے لڑائی کے دوران کم سے کم چار سپاہیوں کا لڑائی کے دوران سر قلم کیا گیا۔فوج کے ترجمان نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو کو بتایا کہ ہمارا گروہ ان پر حملہ کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ گھات لگائے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اونچی جگہوں پر موجود تھے اس لیے ہمارے فوجی چھپنے کے لیے جتنا بھی دور بھاگے انھیں جدید اسلحے اور بارود سے نشانہ بنا لیا گیا۔فوجی ترجمان میجر فیلمون ٹین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابو سیاف گروہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ان کی جانب سے غیر ملکیوں کے اغوا کی سلسلہ وار وارداتوں کے بعد کیا۔تنظیم نے کینیڈا اور ناروے کے شہریوں سمیت 18 غیر ملکیوں کو اغوا کر رکھا ہے۔ابو سیاف نامی یہ گروہ 90کی دہائی میں القاعدہ کے تعاون سے بنا تھا۔
فلپائن، اسلامی شدت پسندوں سے لڑائی میں 18 فوجی ہلاک،5عسکریت پسند مارے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہیکل سلیمانی
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدی
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
سبسڈی کوٹے کے مطابق موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پیٹرول فراہمی کے لیے ایپ تیار



















































